نمستے ٹرمپ: سابرمتی آشرم پہنچے امریکی صدرٹرمپ، پی ایم مودی نےآشرم کی تاریخ سے کروایاواقف

0
78

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوروزہ ہندوستان دورے کا آغاز ہوگیاہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ کے سابرمتی آشرم پہنچ کر اس دورے کا آغاز کیاہے۔ اس موقع پر و۔وزیراعظم نریندرمودی صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ سے گفتگو کرتے نظر آئے ۔

اس پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اپنے اہل خانہ کے ساتھ دوروزہ دورے ہندوستان کے لیے احمد آباد ایئر پورٹ پہنچے۔جہاں وزیراعظم نریندرمودی نے ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا ائیرپورٹ کا والہانہ استقبال کیاہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی آج یہاں ایک زبردست روڈ شو ’انڈیا روڈشو‘ کے بعد سابرمتی آشرم پہنچے۔ اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ’ نمستے ٹرمپ ‘پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔

 

یادر ہے کہ پی ایم مودی تقریباً صبح 10بجے یہاں پہنچے ہیں اورانہوں نے ہوائی اڈے پر صدر ٹرمپ کا والہانہ استقبال کیا۔  شہر کے موٹیرا علاقے میں نوتعمیر شدہ سردار پٹیل اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ جہاں نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں وزیراعظم نریندرمودی اور صدر ٹرمپ مشترکہ طورپر عوام سے خطاب کریں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here