امریکی پارلیمنٹ میں کوروناوائرس کیلئے 8.3 ارب ڈالر کے ہنگامی فنڈ کی تجویز

0
102

واشنگٹن، 5 مارچ (اسپوتنك) امریکی پارلیمنٹ کی ایوان زیریں نے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام میں مدد کے لئے 8.3 ابر ڈالر کے ہنگامی فنڈ سے متعلق بل منظور کیا ہے اور اسے آگے کی منظوری کے لئے ایوان بالا ’ سینیٹ‘میں بھیج دیا گیا ہے۔


ایوان میں بدھ کو اس بل پر ووٹنگ ہوئی۔ بل کے حق میں 415 جبکہ مخالفت میں محض دو ووٹ پڑے۔اسے آگے کی کارروائی کے لئے ایوان بالا میں بھیج دیا گیا ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے 11 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 100 سے زائد افراد کے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دنیا بھر میں 90000 سے زیادہ لوگ كوروناوائرس سے متاثر ہیں جبکہ 3100 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here