امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پر عائد پابندی ختم

0
125

بائیڈن انتظامیہ نے امریکی فوج میں خواجہ سراؤں پرعائد پابندی ختم کردی۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے انتخابی مہم کے دوران کیا گیا وعدہ پورا کردیا، ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کی پالیسی کو ختم کر دیا تھا اور انہیں آزادانہ طور پر فوج میں نوکری کی اجازت دی تھی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواجہ سرا فوج میں کسی بھی حیثیت میں کام نہیں کر سکتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج میں خواجہ سراؤں پر پابندی کو دوبارہ لاگو کرنے کے لیے ایک صدارتی حکمنامے پر دستخط کیے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here