امریکہ کو 37 ملین ڈالر کا جرمانہ

0
126

ایران کے بین الاقوامی قانونی امور کے صدارتی مرکز نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کی ثالثی کی عدالت نے تہران کے حق میں فیصلہ سناکر واشنگٹن پر37 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

امریکہ کو 37 ملین ڈالر کا جرمانہ

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی قانونی امور کے صدارتی مرکز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دی ہیگ میں ایران اور امریکہ کی ثالثی عدالت نے امریکی حکومت کیخلاف فیصلہ سناکر اس کو ایرانی حکومت کی مالی نقصانات ادا کرنے کا حکم دیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کیجانب سے الجزائر بیانات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 26 فروری 1981 میں ٹریژری کے ضوابط کے نفاذ سے ایرانی اثاثوں کی منتقلی کو تاخیر کا شکار کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے حق میں فیصلہ سنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ دیگر ایرانی اثاثوں کی منتقلی پر اقدامات اٹھائے یا کہ اس کا جرمانہ ادا کرے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی قانونی امور کا صدارتی مرکز حکومت اور سرکاری ایجنسیوں کے تمام بین الاقوامی مقدموں کے انتظام اور ان کو مربوط کرنے کاعال ذمہ دار ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here