امریکہ کا اتراکھنڈ میں قدرتی تباہی پر اظہار تعزیت

0
92

واشنگٹن: امریکہ نے اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے سے جان ومال کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ “ہم اس مشکل وقت میں اپنے ہندوستانی دوستوں اور شراکت داروں کے ساتھ ہیں۔ ہم اس آفت میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور احباب کے تئيں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم راحت رسانی کی کوششوں کی کامیابی اور زخمیوں کی جلد سے جلد صحت یابی کی تمنا کرتے ہیں”۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز ضلع چمولی کے رینی گاؤں میں گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد سیلاب میں 171 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والوں میں وہ مزدور بھی شامل ہيں جو واٹر پروجیکٹ سائٹ پر کام کر رہے تھے۔
اتراکھنڈ کے پولس ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے بتایا کہ اب تک مختلف مقامات سے 26 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ فوج، فضائیہ، آئی ٹی بی پی اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جنگی سطح پر امدادی اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here