امریکہ میں چینی ساختہ ڈرون طیاروں پر پابندی

0
118

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کی مدت ختم ہونے سے صرف ایک روز قبل تمام امریکی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ چینی ساختہ ڈرون طیاروں کا استعمال بند کر دیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جو آئندہ چوبیس گھنٹے میں وہائٹ ہاؤس کو ترک کرنے والے ہیں، تمام امریکی سرکاری اداروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ چینی کمپنیوں اور اسی طرح روس، ایران اور شمالی کوریا کے ڈرون طیاروں سے لاحق خطرات سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیں۔امریکی وزارت اقتصاد نے گذشتہ مہینے ڈرون تیار کرنے والی چین کی معروف کمپنی کے خلاف پابندی عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

جنوری دو ہزار بیس میں بھی امریکی وزارت داخلہ نے چین کے تقریبا آٹھ سو ڈرون طیاروں کی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی اور صرف ضرورت کے مواقع پر ان طیاروں سے استفادہ کئے جانے کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ کی ٹرمپ حکومت نے اپنی مدت کے آخری ایام میں بھی چین کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here