امریکا : بوئنگ 777 ایس کے تمام طیارے عارضی طور پر گراؤنڈ

0
141

امریکی شہر ڈینور میں بوئنگ 777 ایس طیارے کا انجن فیل ہونے کے واقعے کے بعد امریکا نے بوئنگ 777 ایس کے تمام 24 طیارے عارضی طور پر گراؤنڈ کردیئے۔

امریکا میں بوئنگ 777 ایس طیارے کا ڈینور سے ہونولولو کی پرواز کے لئے اڑان بھرنے کے فوری بعد انجن فیل ہوگیا تھا، طیارے میں 231 مسافر اور عملے کے 10 ارکان سوار تھے۔

طیارے نے انجن فیل ہونے کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کی، واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونےکی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

بوئنگ نے بھی دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کو ڈینور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد بوئنگ 777 ایس کے 120 سے زائد تمام طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here