اروشی روتیلا اب کرکٹر ریشبھ پنت کو کر رہی ہیں ڈیٹ! دیر رات اس جگہ پر آئیں نظر

0
287

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اپنی فلموں سے زیادہ افیئر کی خبروں کو لیکر چرچا میں بنی رہتی ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ کسی بالی ووڈ اداکار کے بجائے ان کا نام اکثر کرکٹرس سے جڑتا نظر آیا ہے۔

گزشتہ کافی وقت سے وہ کرکٹر ہاردک پانڈیا کے رشتوں کو لیکر زبردست چرچا میں رہیں۔ وہیں اب ایک نئے کرکٹر سے اروشی کا نام جوڑا جارہا ہے۔ یہ کرکٹر کوئی اور نہیں بلکہ ریشبھ پنت بتائے جارہے ہیں۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اروشی دیر رات ریشبھ پنت کے ساتھ ڈیٹ پر اسپاٹ کی گئیں۔

کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ اروشی کا نام جڑنا فینس کیلئے کسی سرپرائز سے کم نہیں ہے کیونکہ اس سے پہلے ان دونوں کو ساتھ میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

اسپاٹ بوائے میں چھپی ایک رپورٹ کی مانیں تو وکٹ کیپر۔بیٹس مین ریشبھ پنت کے ساتھ 10 دسمبر کو اروشی دیر رات تقریبا 11 بجے ڈنرڈیٹ پر دیکھی گئیں۔ یہ دونوں جوہو کے ایسٹیلا میں ڈنر کرتے اسپاٹ کئے گئے۔

خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ڈنر ڈیٹ ٹی۔20 میچ سے ایک رات پہلے ہوئی ہے۔ ایسے میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ میچ سے ایک دن پہلے یہ ڈیٹ دوسری اور تیسری ڈیٹ میں بدلے گی یا پھر خبریں صرف افواہیں نکلیں گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here