ایک موقع آپ کے پاس بھی

0
154

9415018288

کرونا نے پوری دنیا کو ہلا کر انسان کو اس کی اوقات بتا دی کہ جب تم چاند پر قدم رکھ لو اور تم میں یہ غرور پیدا ہوجائے کہ تم نے دنیا کی ہر چیز پر قابو پالیا تو ایک کرونا نام کا وائرس جس نے ہزاروں لوگوں کی جان لے لی اور تم اب تک اس کی شکل و صورت اور سیرت کے بارے میں قیاس رائی کے سوا کچھ نہیں کرررہے ہو ، ہر کوشش سب اس سے بچنے کی ہے نہ کہ اس کو ہرانے کی ۔ اس کرونا وائرس سے کب نجات ملے گی یہ تو خدا کے سوا کوئی نہیں جانتا لیکن یہ طے ہے کہ جب تک اس کرونا سے نجات ملے گی تب تک نہ جانے کتنے لوگ بھکمری کے شکار ہوجائیں گے۔ ابھی بھی ان گھروں کے چولہے جلنا بند ہو گئے ہیں جو روز کمارتے تھے اور روز کھاتے تھے۔ لوگ جہاں ہیں وہاں پھنسے ہیں ان کے کھانے پینے کے لالے ہیں ایسے میں اللہ نے آپ کو ایک موقع دیا ہے آپ سب بس اپنے آپ سے یہ عہد کرلیں کہ آپ سب اپنے آس پاس کسی کو بھوکا سونے نہیں دیں گے۔ یاد رکھئے اس مصیبت کے وقت اللہ نے آپن کو ایک موقع دیا ہے کہ جو آپ کے ہیں ان کی مدد کریں اور جن کو آپ اپنا نہیں سمجھتے انہیں اپنا بنا لیں۔ اللہ نے آپ کو جب قابل بنایا ہے آپ اپنی حیـثیت کے مطابق سب کی مدد کریں یاد رکھئے یہ موقع بار بار نہیں ملے گا۔ اسے ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here