شہریت قانون : احتجاجی مظاہروں کے مدد نظر یوپی ٹی ای ٹی امتحان ۸ ؍جنوری کو

0
448

لکھنؤ: اترپردیش تعلیمی اہلیت امتحان (یوپی ٹی ای ٹی-۲۰۱۹)کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امتحان ۸؍جنوری ۲۰۲۰ کو ہوگا۔

پہلے یہ امتحان ۲۲؍دسمبر ۲۰۱۹ کوہی منعقد کیاجانے والا تھا لیکن اترپردیش سمیت پورے ملک میں شہریت قانون (سی اے اے)کو لے کر چل رہے احتجاج و مظاہروں اور ٹھپ انٹرنیٹ خدمت کے سبب اس امتحان کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کے جوائنٹ سکریٹری امت بھاردواج کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ محکمہ بیسک تعلیم ۸؍جنوری ۲۰۲۰ کو مجوزہ یوپی ٹی ای ٹی -۲۰۱۹ کے انعقاد کے تحت محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحت سبھی ڈگری کالجوں میں ۸؍جنوری بدھ کو چھٹی کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ حالانکہ اس سے قبل امتحان ریگولیٹری سکریٹری انل بھوشن چترویدی نے کہا تھا کہ تقریباً ۹۵ فیصد داخلہ کارڈ ڈاؤن لوڈ کئے جاچکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here