مئو: محمد آباد کے علاقہ میں شدید دھماکہ،7افراد کی موت، 14 زخمی

0
1516

مئو، 14 اکتوبر (یواین آئی) اترپردیش میں ضلع مئو کے محمد آباد علاقے میں پیر کی صبح ایک گیس سلنڈر دھماکے میں دو منزلہ مکان کے گرنے سے سات افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ محمد آباد کے وليدپور قصبہ كنهيا وشوکرما کے مکان میں صبح تقریبا چھ بجے ہوئے گیس سلنڈر میں دھماکے کی وجہ سے اس کا مکان گر گیا۔

اس واقعہ میں سات افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here