یوپی:کانگریس نے مزید 3ریاستی نائب صدوربنائے- UP: Congress appoints 3 more state vice presidents

0
156

UP: Congress appoints 3 more state vice presidents

لکھنو:  آئندہ سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات اور اپریل میں ہونے جارہے سہ سطحی پنچایت انتخابات کے پیش نظر ریاستی کانگریس نے تنظیمی ڈھانچے میں ردوبدل کرتے ہوئے تین نئے نائب صدور بنائے ہیں۔
پہلے پانچ نائب صدر تھے لیکن اب ان کی تعداد بڑھ کر آٹھ ہوگئی ہے۔ گیا دین انوگراگی، دیپک کمار اور وشووجے سنگھ کونیا نائب صدر بنایا گیا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری و پارٹی کی اترپردیش انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ہر ضلع میں ایک انچارج سکریٹری بنانے کا حکم دیا ہے۔ ہر ضلع میں انچارج سکریٹری کے علاوہ مہانگروں میں اڈیشنل سکریٹری بنانے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔اب ریاست کے 75اضلاع میں ایک ایک سکریٹری کے علاوہ بڑے بڑے شہروں میں ایک ایک اڈیشنل سکریٹری ہونگے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here