امریکہ عالمی قوانین کا احترام کرے – صدر روحانی

0
141

صدر ایران ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ قانون کے مقابلے میں‎ سرتسلیم خم کرنے میں کوئی برائی نہیں اور حکومت امریکہ کے سامنے عالمی قوانین اور ضابطوں کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

ملک کے تین صوبوں میں ترقیاتی منصوبے کی آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ آج یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ایران نے امریکہ پر دباؤ ڈالنے کے لیے بعض اقدامات انجام دیئے ہیں یہ بات صحیح نہیں ہے بلکہ ہم قانون اور معاہدوں پر عملدرآمد کے خواہاں ہیں۔

صدر حسن روحانی نے عالمی قوانین اور معاہدوں پر عملدرآمد کو دنیا بھر کی حکومتوں کی انسانی اور سیاسی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ، ہمیں امید ہے کہ امریکہ عالمی قوانین اور ضابطوں کی پاسداری اور ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی پابندی کرے گا۔

صدر ایران نے کہا کہ آج افتتاح ہونے والے منصوبوں میں آٹھ ہزار پانچ سو ارب تومان کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری معیشت، پیداوار میں اضافے کی جانب گامزن ہے۔

صدر ایران حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کے باوجود ایران کی غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلے دو برس کے دوران ہماری غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات اکتیس ارب ڈالر سے بڑھ کر تینتالیس ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ صدر ایران نے کہا کہ آج افتتاح ہونے والے منصوبوں میں آٹھ ہزار پانچ سو ارب تومان کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری معیشت، پیداوار میں اضافے کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکی عوام اور حکومت کو اس بات کا احساس ہوگیا ہوگا کہ ایران کے بارے میں ان کی سوچ اور پالیسیاں غلط تھیں-

صدر حسن روحانی نے یوریشیا زون میں ایران کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس تنظیم میں عارضی طور پر شامل ہوگئے ہیں اور اس تنظیم میں فعال کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران نے یوریشیا کے ملکوں کے لیے مختلف مصنوعات کی برآمدات کا بھی آغاز کردیا ہے اور اس میدان میں ایران کے آزاد تجارتی زون اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ صدر ایران نے آج جن منصوبوں کا افتتاح کیا ہے ان میں صوبہ ہرمزگان میں مادکوش آئرین پیلیٹائزیشن پلانٹ، جنوبی پارسیان کے خصوصی انرجی زون میں پورٹ ٹرمنل نمبر پانچ ، سیرجان سٹی میں گہر زمین کمپنی کے پیلیٹائزیشن یونٹ کا فیز ایک اور جویبار سٹی میں زرعی اجناس برآمد کرنے والا خصوصی ٹرمنل شامل ہیں۔

ایران کے تین صوبوں میں آج افتتاح ہونے والے مذکورہ چار منصوبوں پر نجی شعبے نے آٹھ ہزار پانچ سو ارب تومان کی سرمایہ کاری کی ہے اور ایک ہزار تین سو ساٹھ لوگوں کو براہ راست روزگار فراہم ہوا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here