بے قابو کار ڈیوائیڈر سے ٹکرائی ، اڑے پرخچے

0
108

لکھنؤ: گومتی نگر تھانہ علاقہ واقع جنیشور مشرا پارک گیٹ نمبر ۲ کے سامنے ایک تیز رفتار کار ڈوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ جس کے سبب کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میںسوار ڈرائیور سمیت ۳ لوگ زخمی ہوگئے۔ راہ گیروں کی اطلاع پر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کروایاہے۔

حضرت گنج کے رہنے والے محمد سید علی دیر رات قریب ۱ بجے اپنی فارچیونر کار یوپی ۳۲ جے ایکس ۶۷۸۹ سے گومتی نگر کی طرف جا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کار میں ان کے دو دوست یوسف اور آدتیہ بھی بیٹھے تھے۔ سید علی کے مطابق جیسے ہی وہ گومتی نگر واقع جنیشور مشرا پارک گیٹ نمبر ۲ کے سامنے پہنچے تو کار کے آگے کا ایک ٹائر پھٹ گیا اور بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

ٹکر اتنی زبردست تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار تینو ں لوگ زخمی ہوگئے۔ اطلا ع پاکر موقع پرپہنچی پولیس نے زخمیوں کا علاج کے لئے لوہیا اسپتال میں بھرتی کروایا۔جہاں ان کا علاج چل رہاہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here