شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کا یواین نے مانگا ثبوت‘

0
172

ہیش ٹیگ فری لطیفہ جو شہزادی لطیفہ کو آزاد کرانے کی ایک مہم کا کہنا ہے کہ مذکورہ شاہی خاندان پر انہیں کوئی بھروسہ نہیں ہے کیونکہ ماضی میں بھی انہوں نے اسی طرح کے بیان دئے ہیں

دوبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کا تازہ ویڈیو کے متعدد نیوز اداروں کی جانب سے جاری کئے جانے کے بعد مذکورہ اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات سے استفسار کیاکہ شہزادی اب تک زندہ ہے اس کی ثبوت جاری کریں۔

بی بی سی کے شیئر کردہ ویڈیو میں مذکورہ شہزادی یہ کہہ رہی ہیں کہ انہیں ایک ویلا میں رکھاگیاہے جو چاروں طرف سے مقفل ہے۔ انہیں طبی نگہداشت بھی نہیں دی جارہی ہے۔ وہ کہہ رہی ہیں کہ ”ویلا جیل میں تبدیل کردیاگیاہے۔

کسی بھی کھڑکی کا دروازہ میں کھول نہیں پارہی ہوں“۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کمشنر مشلی باچلیٹ کے ایک ترجمان نے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ نے ”مذکورہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا‘ جو اس ہفتہ منظرعام رپر آنے والے حیران کن ویڈیو کی وجہہ سے ہے۔

ہم نے موجودہ حالات پر مزید جانکاری اور وضاحت مانگی ہے۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ”زندگی کے ثبوت کا ہم نے استفسار کیاہے“۔مذکورہ شاہی خاندان میں لندن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ کے ذریعہ ردعمل دیاہے۔

سفارت خانہ نے یہ بھی ذکر کیاہے کہ شہزادی ”گھر پر پرسکون حالت میں ہے‘ گھر والوں کی اور طبی پیشہ وارو ں کی پوری مدد انہیں حاصل ہے“۔

مذکور ہ سفارت خانے نے ایک بیان میں کہاکہ”شیخا لطیفہ کے متعلق میڈیا رپورٹس کے ردعمل میں‘ ہم ان لوگوں کے شکر گذار ہی اس کے بہتر سہولت کے لئے تشویش کا اظہار کیاہے‘ باوجود اسکے کے جو بات سامنے ائی ہے وہ موجودہ حالت کی عکاسی نہیں کرتی ہے“۔

اس سفارت خانہ نے یہ بھی ذکر کیاہے کہ شہزادی ”گھر پر پرسکون حالت میں ہے‘ گھر والوں کی اور طبی پیشہ وارو ں کی پوری مدد انہیں حاصل ہے“۔

تاہم ہیش ٹیگ فری لطیفہ جو شہزادی لطیفہ کو آزاد کرانے کی ایک مہم کا کہنا ہے کہ مذکورہ شاہی خاندان پر انہیں کوئی بھروسہ نہیں ہے کیونکہ ماضی میں بھی انہوں نے اسی طرح کے بیان دئے ہیں

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here