برطانیہ لاک ڈاؤن کے ضابطوں میں تبدیلی نہیں کرے گا

0
99

لندن ، 2 مارچ : برطانیہ حکومت کا برازیل میں پائے گئے کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے اسٹرین کے بعد اس کی روک تھام کے لئے لاک ڈاؤن کئے ضابطوں میں تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

برطانیہ لاک ڈاؤن کے  ضابطوں  میں  تبدیلی  نہیں کرے گا

برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے پیر کے روز کہا ’’ اگر آپ جمعہ کو سامنے آنے والے نئے کیسزکی تعداد پر نظر ڈالیں گے ، تو نئے کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے ، لیکن اس کی رفتار دھیمی ہو رہی ۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم سبھی کو کیسے نئے ضابطوں کا عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 8 مارچ سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی ‘‘۔انہوں نے کہا ’’ پہلی بار برازیل کے ماناؤس میں پائے گئے کورونا کے نئے ویرینٹ کے چھ کیسز برطانیہ میں پائے گئے ہیں ، ان میں سے تین کیسزاسکاٹ لینڈ اور تین انگلینڈ میں پائے گئے ہیں۔

ان میں سے پانچ افراد کو ہوم آئیسو لیشن کیا گیا ہے ۔ہم ہم احتیاط کے طور پر ساؤتھ لیسٹر شائر میں سرج ٹیسٹ کر رہے ہیں اور میں سبھی سے محتاط رہنے کی درخواست کرتا ہوں ‘‘ ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here