کورونا وائرس | اسٹوڈنٹس کے امتحانات،جلد ہی فیصلہ لے گا یوجی سی !

0
168

نئی دہلی، 26 اپریل ( یواین آئی) یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ سے لاک ڈاؤن میں کالج اور یونیورسٹیوں کے بند ہو جانے کو دیکھتے ہوئے امتحانات نئے داخلے اور نیا سیشن شروع کرنے کے بارے میں جلد ہی فیصلہ کرے گا۔


یو جی سی نے اس بارے میں خاکہ تیار کرنے اور بات چیت کے لئے دو کمیٹیوں کی تشکیل کی تھی، جس نے 24 تاریخ کو اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے. پہلی کمیٹی سینٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ کے وائس چانسلرآرسی كوهاڑ کی صدارت میں قائم کی گئی تھی اور دوسری کمیٹی اگنو کے وائس چانسلر ناگیشور راؤ کی صدارت میں قائم کی گئی تھی. پہلی کمیٹی کا کام لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے طلباء کے امتحان لینے، داخلے اور نئے سیشن شروع کرنے کے بارے میں سفارش دینا تھی.کالج اور یونیورسٹی کے بند ہونے کی پوزیشن میں طالب علموں سے کسی طرح امتحانات لیا جائے تاکہ تعلیمی سیشن میں تاخیر نہ ہو اور وقت پر نئے سیشن کا آغاز ہو سکے۔
دوسری کمیٹی کا کام اس بارے میں رپورٹ کرنا تھا کہ لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں کس طرح طالب علموں کو آن لائن تعلیم کی سہولت دی جا سکتی ہے۔ یو جی سی نے کل دیر رات جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان دونوں کمیٹیوں نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے. اب یو جی سی کی میٹنگ میں ان رپورٹوں پر غور کیا جائے گا اور اگلے ہفتے کوئی فیصلہ کیا جائے گا اور نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔
یو جی سی نے میڈیا میں شائع ان رپورٹوں کو بھی مسترد کردیا ہے کہ اس نے کالج اور یونیورسٹی کے امتحانات کے سلسلے میں کوئی ہدایات جاری کی ہے۔ میڈیا کی رپورٹوں کو دیکھتے ہوئے یو جی سی نے کل رات اس بات کی تردید کردی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here