ممبئی، 20 مارچ : مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں ایک اور لاک ڈاؤن سے بچنے کے لئے لوگوں سے کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متعلق رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر ٹھاکرے نے لوگوں کو متنبہ کیا کہ اگر کووڈ- 19 کے رہنما اصولوں پر عمل نہیں کیا گیا تو ریاست کے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
جمعہ کی شام کورونا سے متاثرہ نندوربار ضلع کا دورہ کرنے کے بعد ، وزیر اعلی نے کہا کہ اگر لوگ کورونا کے رہنما خطوط پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ریاست کے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب صورتحال مزید خراب ہوچکی ہے۔
ٹھاکرے نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ لوگ ویکسین لینے کے بعد بھی کووڈ- 19 کے رہنما اصولوں پر عمل کریں اورتعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں