سمندری طوفان امفان سے ہندوستان اور بنگلہ دیش میں 84 افراد ہلاک

0
182

خلیج بنگال میں صدی کے طاقتور ترین سمندری طوفان امفان نے بملک کے مشرقی ساحلوں اور بنگلہ دیش میں تباہی مچادی، طوفان سے بھارت اور بنگلہ دیش میں 84 افراد ہلاک ہوگئے۔

طوفانی ہواؤں، پندرہ فٹ اونچی لہروں اور شدید بارش نے کولکتا اور مغربی بنگال کے علاقوں کو تہس نہس کردیا۔

طوفان اس قدر شدید تھا کہ ہزاروں مکانات تباہ اور چھتیں اُڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، سڑکیں اور کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئیں۔

طوفان سے عالمی ورثے سُندربن کے جنگلات کو بھی شدید نقصان پہنچنے کے خدشات ہیں، متاثرہ علاقوں سے 30 لاکھ سے زائد افراد کا انخلا ہو چکا ہے۔

طوفان سے بہندوستان اور بنگلہ دیش میں 84 افراد ہلاک ہوئے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کو کورونا وبا سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے۔ادھر وزیر اعظم نریندر مودی اس بحران کا جائزہ لینے اڈیشہ اور بنگال پہنچے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here