ٹووہیلر گاڑی بجلی کے تار کی زد میں آگئی۔ماں اوربیٹا موقع پر ہی ہلاک- Two-wheeler hit by electric wire. Mother and son killed on the spot

0
120

Two-wheeler hit by electric wire. Mother and son killed on the spot

حیدرآباد:  ٹووہیلر گاڑی کے بجلی کے تار کی زد میں آنے کے نتیجہ میں ماں اور بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔یہ المناک واقعہ اے پی کے ضلع اننت پور میں منگل کی صبح پیش آیا۔ضلع کے وردھایالاپالم کی رہنے والی 55سالہ وینکٹ لکشمی اور اس کا بیٹا 36سالہ وینکٹ سوامی، مزدوری کیاکرتے تھے۔وہ معمول کے مطابق منگل کو مزدوری کے لئے ٹووہیلر پر جارہے تھے کہ کھیت اور سڑک کے درمیان بجلی کے تار کی زد میں ان کی گاڑی آگئی جس کے نتیجہ میں بجلی کا جھٹکہ لگنے سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
یواین آئی وخ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here