دہلی: جامعہ ملیہ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، پولیس اسٹیشن کے سامنے طلباء کا احتجاج

0
118

نئی دہلی: دہلی کی تاریخی یونیورسٹی جامعہ ملیہ میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، فائرنگ اتوار کی رات
دیر رات جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 5 کے قریب ہوئی۔ اسکوٹی پر سوار دو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

 
خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق ، جامعہ رابطہ کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے گیٹ نمبر 5 کے قریب دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر مظاہرے کا آغاز

مقامی لوگ اور طلباء جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر جمع ہوگئے ہیں اور فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دوسری طرف جامعہ نگر پولیس اسٹیشن کے باہر جامعہ کے طلباء اور کچھ لوگ جمع ہوگئے ہیں۔اسی دوران ، ڈی سی پی نے بتایا کہ ایس ایچ اوز واقعے کی جگہ پر موجود ہیں۔
شاہین باغ اور جامعہ میں ہوئی تھی فائرنگ
ہم آپ کوبتادیں کہ جنوبی مشرقی دہلی کے جامعہ اور شاہین باغ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ہفتے کے روز شاہین باغ میں ایک 25 سالہ شخص نے دو راؤنڈ گولیاں فضا میں فائر کیں ، جسے بعد میں تحویل میں لے لیا گیا۔

تاہم ، اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل جامعہ کے باہر سے بھی ایک نوجوان کو گولی مارنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز ڈی سی پی (جنوبی مشرقی دہلی) چنمائے بسوال کو فوری طور پر انکے موجودہ عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ چنمائے بسوال اب وزارت داخلہ کو رپورٹ کریں گے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن نے شاہین باغ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چنائے بیسوال کی جگہ ایڈیشنل ڈی سی پی کمار گیانش کو چارج دیا ہے

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here