مزدور سمیت دو لوگوں کی ٹرین سے کٹ کر موت

0
191

لکھنؤ : راجدھانی کے الگ الگ تھانہ علاقہ میں ٹرین سے کٹ کر دولوگوں کی موت ہوگئی۔ تالکٹورہ تھانہ علاقہ کے جلال پور ریلوے کراسنگ کے پاس ٹرین کی زد میں آنے سے ایک مزدور شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ اسے رانی لکشمی اسپتال لے جایا گیا۔

جہاں ڈاکٹروں نے اسے ٹرامہ سینٹر منتقل کر دیا۔ وہیں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ اسی طرح گوسائیں گنج تھانہ علاقہ میں ٹرین سے کٹ کر نوجوان کی موت ہوگئی۔پولیس معاملے کی جانچ پڑتال میں مصروف ہے۔ تالکٹورہ ، راجہ جی پورم جلال پور بغیا کے رہنے والے شتروہن( ۲۸ )ولد بابو لا ل مزدوری کرتا ہے۔ منگل کی دوپہر وہ ریلوے لائن کے کنارے وہ پیدل جا رہاتھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ وہ ایئر فون لگاکر بات چیت کر رہاتھا۔ اسی دوران چارباغ کی جانب سے آ رہی ٹرین کی زد میں آگیا۔ پولیس کی مدد سے اسے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے پاس سے ملے دستاویز کی بنیاد پر گھروالوں کو اطلاع دی۔

ادھر گوسائیں گنج علاقہ کے رہنے والے موضع بڑیہا کے افروز (۲۸ )منگل کی دوپہر گنگا گنج ریلوے لائن کے پاس ٹرین کی زد میں آگیا۔ جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر کارروائی میں مصروف ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here