کانپور(نامہ نگار)چیئر مین ریلوے بورڈ کو سفر کے دوران دوا نہ فراہم کرانے پر ریلوے ڈاکٹر سمیت دو لوگوں پر اس کا براہ راست اثر پڑا ہے۔ ریلوے افسران کے ذریعے اسے بڑی کارروائی مانا جا رہاہے۔ ریلوے کے ڈاکٹر کے ساتھ ۲ درجہ چہارم کے ملازمین کا بھی تبادلہ کر دیاگیاہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ ۲۷ دسمبر ۲۰۱۹ کو چیئر مین ریلوے بورڈ وی کے یادو ٹرین نمبر ۱۲۵۶۰ نئی دہلی -بنارس شیو گنگا ایکسپریس میں سفر کر رہے تھے۔ انہوں نے ڈی آرا یم امیتابھ کمار کو فون کرکے کہا کہ ٹرین کے سینٹر ل اسٹیشن پہنچے پر انہیں کچھ دوائیں فراہم کروائیں۔
ڈی آر ایم نے سی ایم ایس پی کے سردار سے ڈاکٹر گورو کو دوا پہنچانے کی ہدایت دی۔ ڈاکٹر نے افسر کے ذریعہ دی گئی ہدایت پر خاص توجہ نہ دیتے ہوئے دوا پہنچانے کی ذمہ داری درجہ چہارم ملازم ہرجیت کو سونپ دی۔ بتایا جا تا ہے کہ ہرجیت دوا لے کر سینٹرل اسٹیشن پہنچا ۔ لیکن سیلون کا دروازہ کھٹکھٹانے پر نہیں کھلا اسی دوران ٹرین چل پڑی۔
ہرجیت نے بغل والے ڈبہ میں دوا پکڑا دی۔ اور اس بارے میں کنٹرول روم کو اطلاع نہیں دی۔جب ٹرین الہ آباد پہنچی تو دوا فراہم نہ کرانے کی وجہ ڈی آر ایم سے پوچھا گیا۔ تو ان کے ہوش اڑ گئے۔
ڈی آر ایم نے سی ایم ایس سے لاپرہواہی کی معلومات کی اور درجہ چہارم ملازم ہرجیت کو بلی کا بکرا بناتے ہوئے علی گڑھ تبادلہ کردیا۔ یونین کو معاملے کی معلومات ہوئی تو ملازمین مخالفت کرنے لگے جس کے بعد مجبور ہوکر ڈاکٹر گورو پر بھی کارروائی کی گئی۔
Also read