ٹرک و بائک کی ٹکر میں دادی پوتہ سمیت دو افراد کی موت ،دو زخمی- Two killed, two injured in truck-bike collision

0
212

Two killed, two injured in truck-bike collision

پرتاپ گڑھ:  ااترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے پچاس کلومیٹر مسافت پر تھانہ باگھرائے علاقے کے بہار بازار پٹرول پمپ کے سامنے منگل کو ٹرک و بائک کی شدید ٹکر میں جہاں جائے حادثہ پر دادی پوتہ سمیت دو افراد کی موت ہوگئ ،وہیں دو افراد زخمی ہیں ۔
ایس ایچ او اکھلیش کمار نے بتایا کہ آج بہار بازار کے پٹرول پمپ کے سامنے ٹرک و بائک کی ٹکر میں جہاں جائے حادثہ پر اوراعین دیوی 70 زوجہ سکھرام و اس کے پوتے سرجن عرف سچن 8 ولد پھول چندر کی موت ہوگئ ۔وہیں پھول چندر 35 و اس کی اہیلہ ممتا 30 شدید زخمی و ایس آر این پریاگ راج میں زیر علاج ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پھول چندر بائک سے اپنی والدہ ،اہلیہ بیٹے کو لے کر شرنگویر پور پریاگ راج گنگا نہانے گیا تھا ۔واپس اوتار پور گھر جاتے وقت مذکورہ حادثہ ہوا ہے ۔دونوں لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے بھیجا گیا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here