رائے سین ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک- Two killed in lightning strike in Raisen district

0
80

Two killed in lightning strike in Raisen district

رائے سین : مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں تیز ہواؤں کے درمیان بجلی گرنے سے دو افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز تیز ہواؤں کے درمیان سلوانی میں آسمانی بجلی گرنے سے رادھا بائی (30) کی موت ہوگئی۔ رادھابائی اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ کھیت میں کام کررہی تھی۔
اسی طرح ادے پور کے گاؤں پپریا میں کھیت میں کام کرتے ہوئے بجلی گرنے سے صاحب سنگھ پرجاپتی (55) کی موت ہوگئی۔ صاحب سنگھ کو کمیونٹی سنٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
ضلع رائے سین میں گرج چمک کے ساتھ غیر موسمی بارش ہوئی۔ ضلع کے تحصیل بیگم گنج ، غیرت گنج اور رائے سین کے متعدد دیہات میں ہزاروں ہیکٹر میں کھڑی فصلوں کے نقصان ہونے کے اندیشے کا اظہار کیا جارہاہے۔ ساتھ ہی بڑے سائز کے اولے بھی گرے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here