کرنٹ لگنے کی وجہ سے دو افراد کی موت- Two killed in electrocution

0
91

Two killed in electrocution

پرتاپ گڑھ:   اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے جیٹھواڑہ علاقے میں ہائی ٹینشن لائن کے ٹوٹنے کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے کےڈاڈی خاص ٹھاکر دین تیواری کاپوروا میں صبح تقریباً تین بجے گیارہ ہزار وولٹ کا تار ٹوٹ کر ٹرانسفارمر پر گر پڑا جس سے گھروں میں ہائی وولٹیج کی وجہ سے نے بجلی کا ساز و سامان سلگنے لگا۔ ان بجلی کے آلات کو بند کرنے کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے لکھ پتی دیوی (65) کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران جگت بہادر یادو (40) نے بھی دم توڑ دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں داخل سمن یادو (35) اور راجیش تیواری (20) کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 1037

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here