امریکہ میں فائرنگ کے دوران ایف بی آئی کے دو اہلکار ہلاک

0
166

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

خبروں کے مطابق فائرنگ کا یہ ہولناک واقعہ ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر سن رائز میں رات گئے پیش آیا ہے۔ اس حملے میں ایف بی آئی کے دو اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

ایف بی آئی نے بھی مذکورہ واقعے میں اپنے دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ کہا جارہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں مسلح حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں لوگوں کو ہتھیار رکھنے کی اجازت ہے جس کے نتیجے میں تشدد و فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں اور ہر سال ہزاروں افراد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔

طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے امریکہ کی کوئی بھی حکومت گن کنٹرول قوانین میں اصلاحات انجام دینے پر قادر نہیں ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here