اے ٹی ایم مشین توڑ کر چوری کرنے والے دو چور گرفتار

0
129

لکھنؤ: چنہٹ پولیس نے اے ٹی ایم مشین توڑے کی کوشش کر رہے دو چوروں کو گرفتار کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ ملزمین کے پاس سے مشین توڑنے میں استعمال ہونے والے اوزار ملے ہیں ۔ گرفتار کئے گئے ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جیل بھیج دیاگیاہے۔

انسپکٹر چنہٹ سچن سنگھ کے مطابق مٹیاری میں ایس بی آئی کا اے ٹی ایم بوتھ ہے۔ جسے کاٹنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس معاملے میں بینک منیجر انکت سنگھ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے جانچ کی جا رہی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشتبہ لوگوں کی پہچان ہوئی تھی۔ جس کی بنیاد پر جمعہ کو بنتھراکے رہنے دیپانشو اور اندریش راوت کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کیاگیاہے۔ ملزمین مہیندر آٹو میں مستری ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here