پندرہ روز میں فلسطینیوں کی چھبیس املاک مسمار

0
117

پندرہ روز کے دوران صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی چھبیس املاک کو مسمار یا ان پر قبضہ کرلیا ہے۔

پندرہ روز میں فلسطینیوں کی چھبیس املاک مسمار

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر اوچا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے گذشتہ پندرہ روز کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی چھبیس املاک کو مسمار یا ان پر قبضہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو مارچ سے پندرہ مارچ کے عرصے کے دوران انجام پانے والی انہدامی کاروائیوں کے نتیجے میں چوبیس بچوں سمیت بیالیس فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں جبکہ ایک سو بیالیس افراد بلواسطہ طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

انسانی امور سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر کی جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ چھبیس میں سے سترہ املاک کو فوجی نوٹس کے ذریعے مسمار کیا گیا ہے۔

غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے علاقے غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کے گھروں اور دیگر املاک کی مسماری کو روز کا معمول بنا رکھا ہے۔

مکانات مسماری کے واقعات میں ہزاروں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے محروم رکھا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here