بارہمولہ تصادم: مالک مکان دو روز سے لاپتہ: اہلخانہ کا دعویٰ

0
57

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وانی گام کریری علاقے میں جمعرات کے روز جس مکان میں دو جنگجو مارے گئے اس مکان کا مالک بقول اہلخانہ گذشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مکان مالک معراج الدین قاضی ولد غلام نبی قاضی ساکن وانی گام گذشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے۔
مذکورہ مکان مالک کے ایک قریبی قرابتدار نے بتایا: ’وہ (معراج الدین) گذشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے ہم نے ان کی ہر جگہ تلاش کی لیکن کہیں کوئی سراغ نہیں مل گیا، ہم اب پولیس اسٹیشن میں اس ضمن میں ایک رپورٹ درج کریں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ چالیس سالہ معراج الدین پیشے کے لحاظ سے ایک تاجر ہیں اور ان کے عیال میں اہلیہ کے علاوہ دو بچے بھی ہیں۔
بتادیں کہ بارہمولہ کے وانی گام کریری میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے تصادم میں جیش محمد سے وابستہ ایک کمانڈر سمیت دو جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔
مہلوک جنگجوؤں میں ایک جنگجو سوپور کا رہنے والا معروف فٹبالر عامر سراج بھی شامل تھا۔

 

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here