ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی کورونا سے موت

0
110

نئی دہلی، 30 اپریل : مشہور ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی کورونا کی زد میں آنے سے جمعہ کے روز موت ہوگئی۔

 ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی کورونا سے موت

ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد مسٹر سردانہ قومی دارالحکومت کے میٹرو اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوئے تھے۔ آج دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔ مسٹر سردانہ کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں ماتم کی لہر دوڑ گئی۔

زی نیٹ ورک سے وابستہ سینیئر جرنلسٹ سدھیر چودھری نے مسٹر سردانہ کی موت کے بارے میں ٹویٹ کرکے اطلاع دی۔

مسٹر سردانہ نے 24 اپریل کو ٹویٹ کرکے کورونا وبا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا،’ایک ہفتے پہلے بخار اور دیگر علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کروایا تھا۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹیو آیا لیکن اسکین سے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ ابھی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ آپ سبھی اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here