ٹی وی کی اس اداکارہ کا وہاٹس ایپ اکاونٹ ہوا ہیک ، ہیکر کررہا ہے فحش ویڈیو کالس

0
210

اکثر سلیبریٹیز کے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ہیک ہونے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ فیس بک ، ٹویٹر اور انسٹاگرام ہیک ہونے کی خبریں تو آپ نے اس سے پہلے کئی مرتبہ سنی ہوں گی، لیکن شاید یہ پہلا ہی معاملہ ہوگا جب ایک اداکارہ کا وہاٹس ایپ اکاونٹ ہی ہیک ہوگیا ہے ۔

ٹی وی اداکارہ تیجسوی پرکاش کا وہاٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہیکر ان کے اکاونٹ کا استعمال کرکے فحش ویڈیو کال کررہا ہے ۔

تیجسوی پرکاش نے اسپاٹ بوائے کو بتایا کہ جس شخص نے میرا وہاٹس ایپ اکاونٹ ہیک کیا ہے ، وہ میرے فون میں موجود نمبرات پر کافی دوستانہ انداز میں بات کررہا ہے اور ان کے ساتھ ایک لنک شیئر کررہا ہے ،

جس کے بعد ان کو موصول ہوا کوڈ مانگ رہا ہے ۔ جیسے ہی کوئی اس کو یہ کوڈ بھیجتا ہے ، وہ فورا انہیں ویڈیو کال کرتا ہے اور جیسے ہی آپ یہ ویڈیو کال ریسیو کرتے ہیں تو آپ ایک آدمی کا فحش روپ دیکھتے ہیں ۔

بتادیں کہ ایسے واقعات کا شکار صرف تیجسوی ہی نہیں بلکہ کئی دیگر لوگ بھی ہوئے ہیں ۔ تیجسوی نے بتایا کہ انڈسٹری سے وابستہ کئی اور لوگوں نے بھی بتایا ہے کہ انہیں بھی ایسے ویڈیو کال آرہے ہیں ۔ تیجسوی نے بتایا کہ کرشمہ تنا ، تانیہ شرما اور کئی دیگر میرے دوستوں نے مجھے بتایا ہے کہ انہیں بھی ایسی کالس آرہی ہیں ۔

تیجسوی نے بتایا کہ یہ سب کافی شرمندہ کرنے والا ہے ، کیونکہ آپ کے دوست آپ کو فون کرکے اس کے بارے میں بتادیں گے لیکن جن لوگوں کو میں صرف کام کے ذریعہ جانتی ہوں ، ان پر کیا اثر پڑے گا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here