ترکی کی نیشنلسٹ پارٹی نے 2023 کے انتخابات کے لئے اردوان کی حمایت کی

0
171

انقرہ، 19 مارچ : ترکی میں دائیں بازو نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) کے رہنما ڈی بہسیلی نے ملک میں 2023 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے موجودہ صدر رجب طیب اردگان کے نام کی حمایت کی ہے

ترکی کی نیشنلسٹ پارٹی  نے 2023 کے انتخابات  کے لئے اردوان  کی حمایت  کی

مسٹر بہسیلی دوسری مرتبہ ایم ایچ پی کے رہنما منتخب ہوئے مسٹر بہسیلی نے پارٹی کے 13 ویں آرڈینری گرینڈ کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’ ہمارے صدارتی امیدوار کا نام واضح ہے ، ان کا نام ہے رجب طیب اردگان ہے۔ میں اس موقع پر حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اپنے بھائیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ ہمارا اے کے پی کے ساتھ ہمارا اتحاد جعلسازوں کے خلاف ہے‘‘ْ ۔

واضح ر ہے کہ 2018 میں ہوئے انتخابات میں ایم ایچ پی نے مسٹر اردگان کے نام کی حمایت کی تھی۔ دو پارٹیوں کے درمیان اتحاد کو اس وقت 600 میں 344 سیٹین حاصل ہوئی تھیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here