تیونیسیا میں کرفیو میں 15 جنوری تک توسیع

0
105

ماسکو  تیونیسیا میں کورونا کی وبا کے تناظر میں احتیاط کے طور پر نافذ کرفیو کی مدت میں 15 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ، کرفیو کی مدت مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی نئے سال کے موقع پر پارٹیوں اور تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔

اس سے قبل ، تیونیسیا نے برطانیہ ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی نئی شکل کا پتہ لگنے کے بعد ان ممالک کے لئے پروازیں معطل کردی تھیں۔
وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تیونیسیا میں کورونا انفیکشن کے 2،12،718 معاملے درج ہوئے ہیں اور 4199 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 95 ہزار مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here