نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ

0
144

ویلنگٹن 05 مارچ : نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کے متعدد حصوں میں آئے شدید ترین زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ یہ جانکاری مقامی میڈیا نے جمعہ کے روز دی ہے۔

نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرماڈیک جزیرے میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کئی مرتبہ زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں سے ایک کی شدت 8.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

’نیوزی لینڈ ہیرالڈ ‘ اخبار کے مطابق لوگوں کو ساحلی علاقے خالی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ امریکہ کے سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق ساحلی علاقوں کو تین سے 10 فٹ کی بلند سنامی لہروں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here