ٹرمپ کے ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت مئی میں ہوگی

0
119

امریکی سپریم کورٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکسز سے متعلق کیس کی سماعت مئی میں ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کرے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ دلائل سُنے گی کہ صدر ٹرمپ کانگریس اور نیو یارک کے پراسیکیوٹرز کے ذریعے اپنے ٹیکس گوشواروں کو بچانے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں یا نہیں۔

عدالت نے کہا کہ ٹیلی فونک کانفرنس کے ذریعے سماعت کا ایک مقصد نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے پہلے فیصلہ سُنانے کا موقع حاصل کرنا ہے جبکہ کورونا کے پیش نظر ججز اور وکلا کو سماجی دوری کے ساتھ کیس میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کیس سننے والے بیچ میں شامل دو ججوں کی عمریں 80 سال اور ایک کی عمر 65 برس سے زیادہ ہے، انہیںکورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔ امریکی عدالت کے مطابق 10 مقدمات میں زبانی دلائل 4 سے 6 مئی اور 11 سے 13 مئی کو ہوں گے۔

ڈونلڈٹرمپ نے 2016ء کے انتخابات کے دوران اپنے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے انکار کردیا تھا، سپریم کورٹ نے ان مقدمات کی سماعت 31 مارچ کو کرنا تھی جو کورونا کے باعث نہ ہوسکی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here