ٹرمپ کا راشٹرپتی بھون میں عالی شان استقبال

0
111

نئی دہلی،25فروری(یواین آئی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آج یہاں راشٹرپتی بھون کے احاطے میں عالی شام استقبال کیاگیا۔
مسٹر ٹرمپ اور امریکہ کی خاتون اول ملینیا ٹرمپ کے راشٹرپتی بھون پہنچنے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نریندرمودی بھی اس موقع پر موجود تھے۔


مسٹر ٹرمپ کےسلامی منچ پر پہنچنے پر سب سے پہلے امریکہ کے قومی ترانے کی دھن بجائے گئی۔اس کے بعد امریکی صدر نے تینوں افواج کی مشترکہ ٹکڑیوں کی گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا۔

گارڈ آف آنر کی رسم کے بعد مسٹر کووند نے مسٹر ٹرمپ کا تعارف وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت مختلف مرکزی وزرا سے کرایا۔جبکہ مسٹر ٹرمپ نے اپنے وفد کے اراکین کو مسٹرکووند اور مسٹر مودی سے ملوایا۔

اس کے بعد ٹرمپ جوڑا راج گھاٹ کےلئے روانہ ہوگیا جہاں انہوں نے مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here