ٹرمپ کا مودی کے ساتھ گجرات میں زبردست روڈ شو

0
175

احمدآباد،24فروری(یواین آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم نریندرمودی آج یہاں ایک زبردست روڈ شو ’انڈیا روڈشو‘اور اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ’ نمستے ٹرمپ ‘پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔

مسٹر مودی تقریباً صبح 10بجے یہاں پہنچے ہیں اور وہ ہوائی اڈے پر مسٹر ٹرمپ کی قیادت کریں گے جس کے بعد 20کلومیٹر سے زیادہ لمبا روڈ شو شروع ہوجائےگا۔
اس دوران وہ شہر ہوائی اڈے سے مہاتما گاندھی کےتاریخی سابرمتی آشرم جائیں گے اور وہاں کچھ وقت بتانے کےبعد واپس روڈ شو کرتے ہوئے شہر کے موٹیرا علاقے میں نوتعمیر شدہ سردار پٹیل اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں نمستے ٹرمپ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here