ٹرمپ دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ہیں: نیوز چینل سی این این

0
92

امریکی نیوز چینل سی این این نے رپورٹ دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ہیں جن کی واپسی کا امکان پایا جاتا ہے۔

سی این این نے واشنگٹن ڈی سی کی سیکورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی چینل کا کہنا ہے کہ یہ کہنا بہت سخت ہوگا کہ جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے بعد واشنگٹن ڈی سی کی سیکورٹی کی صورتحال ویسی ہی رہ پائے گی جیسے وہ 6 جنوری 2021 سے پہلے تھی۔

سی این این نے بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کو پر امن بنانے کے لئے واشنگٹن میں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے جمع کئے گئے پتھروں اور اینٹوں کو دکھایا۔ یہ پتھر اور اینٹیں الگ الگ سڑکوں سے جمع کی گئ تھیں۔

سی این این کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اینٹوں اور پتھروں کو تو جمع کر لیا گيا ہے تاہم اس کام سے وہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا جس کے خوف سے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں خطرہ ابھی برقرار ہے، ختم نہیں ہوا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here