ٹرمپ کا میک کونیل کو سینیٹ میں ریپبلکن لیڈر کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ

0
83

واشنگٹن،17 فروری : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مچ میک کونیل کو سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی لیڈر کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ’’ریپبلکن پارٹی کو مسٹرکونیل جیسے سیاسی رہنماؤں کے ذریعہ مضبوط نہیں کی جا سکتی۔ اگر ریپبلکن سینیٹرز ان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ دوبارہ کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے‘‘۔

مسٹر ٹرمپ نے مسٹر میک کونیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ چین کے معاملے پر معتبر نہیں ہیں کیونکہ ان (مسٹر میک کونیل) کے خاندان کا چینی کاروبار میں کافی حصہ ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here