سڑک حادثے میں ٹرک ڈرائیور کی موت- Truck driver killed in road accident

0
118

بارہ بنکی:  اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے شہر کوتوالی علاقے میں ہائی وے کنارے کھڑے ٹرک میں ایک کے بعدایک تین ٹرک ٹکراگئے ۔ اس حادثے میں ایک ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ اس کا کنڈکٹر زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ بارہ بنکی کے شہر کوتوالی علاقے میں لکھنو۔اجودھیا ہائی وے پر کرولی گاوں کے نزدیک تقریبا چار بجے پیا لدے ٹرک کا ٹائر پھٹ گیاتھا۔ڈرائیور نے اسے سڑک کنارے کھڑ کردیا تھا۔ کچھ دیر بعد لکھنو سے اجودھیا کی جانب جارہے کنٹینر نے اس ٹکر کو ٹکر مار دی۔اورایک کے بعد ایک تین ٹرک ٹکرا گئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں آگرہ باشندہ کنٹینر ڈرائیور مہندرپرتاپ سنگھ کی موت ہوگئی جبکہ پنچاب باشندہ کنڈٹر مکھن سنگھ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمی کنڈکٹر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثے میں دیگر ایک ڈرائیور کو معمولی چوٹ آئی ہے۔ جسے ابتدائی علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here