حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کوویڈ19کے آزمائشی ٹیکے آج دیئے گئے۔تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے تلک نگر میں پرائمری ہیلت سنٹر، نامپلی میں سرکاری اسپتال، سوماجی گوڑہ میں واقع یشودھا اسپتال میں یہ ٹیکے دیئے گئے۔اسی طرح ضلع محبوب نگر کے جانم پیٹ پرائمری ہیلت سنٹر، ضلع مستقر کے اسپتال،نیہاشائن اسپتال میں یہ آزمائشی ٹیکے دیئے گئے۔ہر ایک مرکز میں 25تا30ہیلت ورکرس،عام شہریوں کا انتخاب کرتے ہوئے یہ پروگرام منعقد کیاگیا۔اس ٹیکے کو لینے کے لئے مختلف مراحل سے گذرنے والے کی تفصیلات کا آن لائن اندراج کیاگیا۔دوسری طرف اے پی کے 13اضلاع میں یہ آزمائشی ٹیکے دیئے گئے۔ہیلت ورکرس کا انتخاب کرتے ہوئے ان کو یہ ٹیکے دیئے گئے۔قبل ازیں اس سلسلہ میں ان ہیلت ورکرس کو ایس ایم ایس بھیجتے ہوئے اس پروگرام کے تعلق سے آگاہ کیاگیا۔بقیہ اضلاع سمیت ضلع کرشنا میں بھی آزمائشی ٹیکے دیئے گئے۔ہر ضلع مستقر میں لازمی طور پر ایک مرکز بنانے کے اقدامات کئے گئے۔ایک پرائیویٹ اسپتال کا بھی اس مقصد کے لئے انتخاب کیاگیا۔
Also read