ایرامیڈیکل کالج میں آرتھو پیڈک ڈاکٹروںکو دی گئی ٹریننگ

0
236

لکھنؤ: ایراز میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، ایرا یونیورسٹی میں مریکل فیٹ انڈیا نے آرتھو پیڈک ڈاکٹروں کو پانسیٹی تکنیک سے کلب فُٹ علاج کی تکنیک سمجھائی۔ ۳۱؍جنوری ۲۰۲۰ سے ۲؍فروری تک چار روزہ طبی تربیت میں ڈاکٹروں کو پانسیٹی علاج کی کاسٹنگ ، ٹینوٹامی اور بریسنگ پر مشق کرائی گئی۔ یہ مشق ماڈل کے ساتھ ہی حقیقی مریضوں پر بھی کی گئی۔

سبھی حصہ لینےو الوںکو تربیت مفت میںفراہم کرائی گئی۔ اس پروگرام کا افتتاح ایرا یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسرفرزانہ مہدی نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر جی کے سنگھ، صدر شعبہ آرتھوپیڈک ڈاکٹر جم ٹرنن یونائیٹیڈ کنگڈم اور منوج شکلا موجود تھے۔

چار روزہ تربیت کی نظامت میرکل فیٹ انڈیا نے کی، اس تربیت کو اصولی اور عملی دو اہم نشستوںمیں تقسیم کیا گیا۔ اصولی سیشن میں کلب فُٹ علاج کی پانسیٹی تکنیک ، جائزے کی تکنیک کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ امیدواروںکو پانسیٹی علاج کے سبھی پہلوؤں یعنی کاسٹنگ ، ٹینوٹامی اور بریسنگ پر مشق کرنے کا موقع ملا۔ ماڈل اور آلات کا بندوبست مریکل فیٹ اور ارسلا اسپتال کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

مریکل فیٹ انڈیا کی جانب سے تربیت کےآخر میں شراکت داری کا سرٹیفکیٹ دیاگیا۔ دراصل کلب فُٹ ایک پیدائشی خرابی ہے جس میں پیراندر کی طرف مڑجاتا ہے۔ پانسیٹی تکنیک کے ذریعہ آسانی سے اور موثر طریقے سے اس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ اگر جلدی پہچان کی جائے اور علاج کے لئے کسی مصدقہ اسپتال پر لے جایا جائے تو اسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

مریکل فیٹ انڈیا مقامی صحت خدمات فراہم کرنےو الوں کے ساتھ حصہ داری کرکے کلب فُٹ کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کےلئے مناسب علاج کا بندوبست کرتی ہے۔

مریکل ٹریننگ فراہم کرنے کے ساتھ ہی مریض کے والدین کی کونسلنگ کرنا ، طبی آلات فراہم کرانا اورڈیٹا منجمنٹ بھی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی موبائل ایپلیکشن اور ریفرل سسٹم قائم کرنا اور لوگوںکو بیدار بھی کرتی ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میںآرتھو پیڈک شعبہ کے ڈاکٹر، ریزیڈنٹ سمیت دیگر شعبوںکے ڈاکٹر و میڈیکل طلباءبھی موجود رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here