بنگوئی: وسطی افریقی ملک سینٹرل افریکن ری پبلک میں کچھ نامعلوم بندوق برداروں نے اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا جس میں تین فوجیوں کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
بیان کے مطابق ’’اقوام متحدہ سکریٹری جنرل سینٹرل افریکن ری پبلک کے ڈیکووا اور باکاؤما میں حفاظتی دستوں اوراقوام متحدہ کے کثیر الجہتی انٹیگریٹڈ پائیداری مشن پر کئے گئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ اس حملے میں برونڈی کے تین امن فوجیوں کی موت اور دو دیگر زخمی ہوئےہیں‘‘۔
Also read