افغانستان میں 3 خواتین صحافی فائرنگ میں ہلاک

0
86

کابل: جلال آباد میں نامعلوم افراد نے تین خواتین میڈیا ورکرز کو فانرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔خواتین کو اس قت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹی وی اسٹیشن سے گھروں کو جارہی تھیں

افغانستان میں 3 خواتین صحافی فائرنگ میں ہلاک
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 خواتین صحافیوں کو ہلاک کردیا، ننگرہار کے مقامی اسپتال کے ترجمان ظاہر عدیل نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

نجی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ظالمے لطیفی کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین کو اس قت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹی وی اسٹیشن سے گھروں کو جارہی تھیں، خواتین پیدل تھیں اس لئے انہیں آسانی سے نشانہ بنالیا گیا۔

ننگرہار پولیس کے سربراہ جمعہ ہمت کے مطابق خواتین صحافیوں کو دو علیحدہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا، حملے کے بعد ایک حملہ آور کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، اور اس نے خواتین کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے، جب کہ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے، تاہم طالبان کے ایک ترجمان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here