اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کورونا سے 3 اموات ہونے کے ساتھ 258 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
ضلع کی چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر نے بتایا کہ کل 377 افراد کو علاج کے بعد صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ ضلع میں کورونا کے 3104 سرگرممعاملے رہ گئے ہیں۔ ضلع میں اب تک 651285 مشتبہ افراد کی کورونا جانچ کی گئی ہے، جس میں سامنے آئے 54461 معاملوں مٰں سے 50490 متاثرین علاج کے بعد صحت مند ہوگئے ہیں۔ اب مجموعی طور پر 867 کورونا متاثرین کی علاج کے دوران موت ہوئی ہیں۔ کل کل 2234 ریپڈ اینٹی جن ٹسٹ سیمپل لئے گئے ہیں جبکہ 2942 لوگوں کے سیمپل آر ٹی پی سی آر جانچ کے لئے لئے گئے ہیں۔ دونوں ہی طرح کے کورونا ٹسٹ کے لئے لئے گئے سیمپلوں کی رپورٹ کل جاری کی جاسکتی ہے۔
Also read