نائجرمیں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

0
43

نیامی:  مغربی افریقی ملک نائجر کے دو گاؤں پر ہوئے حملے میں تقریباََ سو افراد کے مارے جانے بعد حکومت نے تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ اے الہدا نے پیر کو ملک میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا۔ فرانس کے 24 نشریاتی ادارے نے مسٹر الہدا کے حوالے سے بتایا ہے ’’ تین روزہ قومی سوگ کے ساتھ ساتھ علاقے میں سکیورٹی کو مضبوط کرنے اور عوام کو بھروسہ دلانے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز نائجر – مالی سرحد کے قریب ٹلی بیری کے علاقے میں تچمو بنگاؤ اور جرومدرائی کے گائوں پرمسلح گروہوں نےحملہ کیا۔ اگلے ہی دن ٹونڈیکونڈی برادری کے میئر الامو حسن نے کہا کہ اس حملے میں تقریباََ سو عام شہری مارے گئے اور 70 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here