کیپٹل ہل پر پھر حملہ کی دھمکی : پٹمین

0
157

واشنگٹن ،26 فروری : امریکہ میں کیپٹل ہل پولیس چیف یوگانند پٹمین نے کہا کہ اس بات کی خفیہ اطلاع ملی ہے کہ امریکی باغی گروپ صدر جو بائیڈن کے آئندہ خطاب کے دوران کیپیٹل پر حملہ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

کیپٹل ہل پر پھر حملہ کی دھمکی : پٹمین

پٹمین نے جمعرات کو کانگریس میں سماعت کے دوران کہا ’’ہم جانتے ہیں کہ 6 جنوری کو موجود باغی گروپوں کے ممبر کیپٹ ہل میں میں دھماکے اور زیادہ سے زیادہ ارکان کو مارنا چاہتے ہیں ‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس دھمکی کے پیش نظر کیپیٹل پولیس فورس کو بڑھایا جائے گا اور سیکیورٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ 6 جنوری کو ہونے والے واقعہ کے دوران پولیس افسران کی جانچ کی جارہی ہے اور چھ جنوری کو واقعہ کے دوران کرپشن کی پاداش میں دیگر چھ کو معطل کردیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here