روسی ذرائع ابلاغ کے خلاف پابندیوں کی دھمکی

0
155

وہائٹ ہاؤس نے روسی ذرائع ابلاغ منجملہ رشا ٹوڈے اور اسپوٹنیک کی سرگرمیوں پر ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کئے جانے کا اشارہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کئے جانے کی خبر دی ہے۔ اس ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں یورپی حکام سے گفتگو بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رشا ٹوڈے اور اسپوٹنیک ایسے روسی ذرائع ابلاغ ہیں جو ماسکو حکومت کی نیابت میں کام کر رہے ہیں۔ وہائٹ ہاؤس نے اس سے قبل بھی روسی ذرائع ابلاغ اور نامہ نگاروں کے خلاف پابندیاں لگائی تھی‍ں جس پر ماسکو نے جوابی ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

روسی حکام نے وہائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی ہمیشہ تردید کی ہے کہ روسی ذرائع ابلاغ، ماسکو حکومت سے وابستہ ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here