کشمیر میں برف باری کا تیسرا دن، معمول کی زندگی مفلوج

0
132

سری نگر:  وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا جس کے نتیجے اس کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطے بدستور منقطع ہیں۔
سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر برف باری اور کم روشنی کے سبب فضائی ٹریفک منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہا۔
وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آوا جاہی بھی گذشتہ تین دنوں سے معطل ہے۔ اگرچہ شاہراہ پر منگل کی شام گاڑیوں کی آمد و رفت بحال کی گئی تھی تاہم رات کے وقت ہونے والی شدید برف باری کے سبب گاڑیوں کی آمد و رفت ایک بار پھر روک دی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے بدھ کی دوپہر تک جاری رہ سکتا ہے۔ بدھ کی شام سے موسم میں بہتری آنا شروع ہوگی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں کہیں دس انچ تو کہیں تین سے چار فٹ برف کھڑی ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں بھاری برف باری ہوئی ہے۔ گیٹ وے آف کشمیر کہلائے جانے والے قاضی گنڈ میں تین سے چار فٹ برف کھڑی ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ جموں کے پیر پنچال اور خطہ چناب کے متعدد علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here